نئی دہلی،02؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکز کی مودی حکومت کے چار سال پورے ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی بچے ہیں، اس لئے چوتھی سالگرہ کے موقع پر حکومت نے کسانوں کی آمدنی کو 2022 تک دوگنا کرنے کے لئے کئی فیصلے لئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک میں 20 نئے ایمس اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ سبھی فیصلے آج کابینہ کی میٹنگ میں لی گئی ہیں۔ سبز انقلابی زرعی منصوبہ کے لئے 2020-2019 تک 33،273 کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔
چینی ملوں کا بقایا جات ادا کرنے کے لئے حکومت نے کسانوں کو پروڈکشن لنکڈ سبسڈی (پیداوار سے منسلک رعایت) دینے کی منظوری دے دی ہے، اس کے تحت گنا کسانوں کو راحت دینے کے لئے گنا کسانوں کو پروڈکشن لنکڈ سبسڈی کیتحت 5.50 روپئے فی کوئنٹل کی سبسڈی ملے گی۔ کابینہ کی میٹنگ میں اس پر فیصلہ لیا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ گروپ آف منسٹر نے اس سبسڈی کی سفارش کی تھی۔ غور طلب ہے کہ گنا کسانوں کا بقایا 19,000 کروڑ روپئے پہنچ گیا ہے۔